• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،15 لاکھ 20 ہزار افراد کی سول سروس کے امتحان میں شرکتتازترین

January 09, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں مرکزی اداروں اور ان کی شاخوں کے خالی عہدوں کے لئے سالانہ سول سروس کے بھرتی امتحان میں 15لاکھ 20  ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

قومی سول سروس انتظامیہ کے مطابق رواں سال امتحان نے تقریباً 19 لاکھ 50 ہزار امیدوار وں کی تو جہ حاصل کی۔ اس میں ہر 41 میں سے ایک کو بھرتی کیا جائے گا۔

تحریری امتحان اتوار کو ملک بھر میں 287 شہروں میں بیک وقت منعقد ہوا تھا۔

چین رواں سال 37 ہزار 100 سرکاری ملازمین بھرتی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو مرکزی اداروں اور براہ راست ان کے ماتحت اداروں میں کام کریں گے۔