• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مین لینڈ کا ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی سے آبنائے پار تبادلوں سے پابندی ہٹانے کا مطالبہتازترین

June 14, 2023

بیجنگ(شِنہوا)  چینی مین لینڈ کی ترجمان نے  ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) حکام پر زور دیا ہے کہ وہ آبنائے تائیوان میں تبادلوں اور تعاون پر عائد غیر معقول پابندیاں ہٹائیں اور جان بوجھ کر رکاوٹیں پیدا کرنا بند کریں۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے یہ بیان  ان رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے دیا کہ ڈی پی پی حکام تائیوان میں کام کرنے والی ما ینگ جیو فاؤنڈیشن کی جانب سے وسط جولائی میں مین لینڈ کے 50 کالج طلباء کے دورے اور تائیوانی طلباء کے ساتھ تبادلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے اعلان کردہ منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ڈی پی پی حکام آبنائے پار نوجوانوں کی خواہشات اور مطالبات کو سنجیدگی سے لیں گے اور یہ کہ  ڈی پی پی حکام کو مین لینڈ اور تائیوان کے نوجوانوں کے درمیان ہونے والے تبادلوں سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی طلبہ کو مایوس کرنا چاہیئے۔