• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صوبہ ہوبے نے 2023ء کیلئے جی ڈی پی میں مضبوط نشوونما کا ہدف مقرر کر دیاتازترین

January 13, 2023

ووہان(شِنہوا) چین میں 2023ء کے دوران وسطی صوبہ ہوبے میں جی ڈی پی کی نشوونما 6.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

ہوبے کے گورنر وانگ ژونگ لِن نے جمعہ کے روز صوبائی پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس میں حکومتی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال صوبے کی جی ڈی پی 50 کھرب یوآن(7 کھرب 43 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس میں تقریباً 4.7 فیصد کی شرح سے نشوونما ہوئی ہے۔

وانگ نے بتایا کہ نوول کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کے باوجود ہوبے نے 2022ء میں 11 ہزار 377 بڑے منصوبوں کی تعمیر کا آغاز کیا جن میں سے ہر ایک پر 10 کروڑ یوآن سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جو کہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

گورنر نے بتایا کہ صوبہ 2023ء کے دوران نئی صنعتوں کو فروغ اور نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار کو بڑھانا چاہتا ہے۔ ہوبے میں مستقبل کی صنعتوں جیسے کوانٹم انفارمیشن، دماغی سائنس اور میٹاورس کو بھی فروغ دیا جائیگا۔