بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے عدالتی، استغاثہ اور عوامی تحفظ کے اداروں کے کام کو جدید بنانے کے لیے اصلاحات کو آگے بڑھانے ،نئے مواقع کی تلاش اور اور جدوجہد کے جذبے کو فرو غ دینے کے لیے پرعزم رہنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے حال ہی میں عدالتی، استغاثہ اور عوامی تحفظ کے اداروں کے کام کے بارے میں اہم ہدایات دی ہیں۔
شی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے 10 جنوری کو ہونے والے چینی عوامی پولیس کے دن سے قبل تمام پولیس افسران کو مبارکباد دی اوران کا شکریہ ادا کیا۔