نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ میں چین۔ کمبوڈیا " غیرمادی ورثہ کی خوبصورتی" کے عنوان سے نمائش شروع ہوگئی جس میں سینکڑوں سیاح شرکت کر رہے ہیں۔
نمائش میں مختلف تخلیقی فن پاروں پیش کئے گئے ہیں جن میں چائے کے سیٹ، بک لائٹس، بک مارکس اور جامنی رنگ مٹی کے چائے کے برتن شامل ہیں جن پر بوہینا پھولوں کے نقش و نگار بنائے گئے ہیں۔ نمائش 15 روز جاری رہے گی۔
افتتاحی تقریب میں چین کے غیرمادی ثقافتی ورثہ کے وارثوں نے ڈونگ نسلی گروہ کا عظیم الشان گیت جبکہ کمبوڈیا کے فنکاروں نے چاپائی ڈانگ وینگ پیش کیا۔
کمبوڈیا، نوم پنہ میں طلباء چین۔ کمبوڈیا ثقافتی نمائش کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)
اس نمائش کا انعقاد کالج طلباء کے درمیان غیرمادی ثقافتی ورثہ کے تخلیقی ڈیزائنوں کے مقابلہ اور غیرمادی ثقافتی ورثہ پرایک سیمینار کے بعد کیا گیا ہے۔
کمبوڈیا کی وزارت اطلاعات کے جنرل ڈپارٹمنٹ آف انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل چوون چن فیرم نے کہا کہ یہ تقریب درست وقت پر منعقد کی گئی کیونکہ کمبوڈیا اور چین نے 2024 کوعوامی تبادلے کا سال قرار دیا ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ نمائش بہت اہمیت کی حامل اور ثقافتی تبادلوں کے لئے ایک پل کی حیثیت رکھتی ہے۔