• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کی مذمتتازترین

April 02, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے  شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے منگل کو باقاعدہ پریس بریفنگ میں حملے سے متعلق کہا کہ سفارتی اداروں کی سلامتی  کی کبھی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی اور شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال ہنگامہ خیزہے اور چین کسی بھی ایسے اقدام کی مخالفت کرتا ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو۔