بیجنگ (شِنہوا)چین نے جنوب مغربی صوبہ یوننان میں مٹی کا تودہ گرنےکے بعد کُل 5 کروڑ یوآن( تقریباً 70 لاکھ امریکی ڈالر)کے قدرتی آفات سے متعلق امدادی فنڈز مختص کیے ہیں۔
ہنگامی انتظام اور خزانہ کی وزارتوں طرف سے مشترکہ طور پر مختص کیے گئے فنڈز کا استعمال تباہی سے نجات اور ہنگامی امدادی کاموں میں مدد کے لیے کیا جائے گا جس میں تلاش اور بچاو، متاثرہ افراد کی نقل مکانی، ثانوی آفات کا پتہ لگانے اور تباہ شدہ مکانوں کی مرمت پر توجہ دی جائے گی۔
پیر کی صبح تقریباً 6 بجے چینی صوبہ یوننان کے شہر ژاتونگ کے گاؤں لیانگ شوئی میں مٹی کا تودہ گرا جس میں 47 افراد دب گئے۔