• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سوئٹزرلینڈ سے تعاون کو تیار ہے، چینی وزیراعظمتازترین

January 15, 2024

زیورخ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین نے یورپ اور عالمی سطح پر سوئٹزرلینڈ کے منفرد کردار کو ہمیشہ بہت اہمیت دی ہے اور وہ عالمی مشکلات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لئے سوئٹزرلینڈ کے ساتھ قریبی رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کو تیار ہے۔

چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے یہ بات عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کے سالانہ اجلاس 2024 میں شرکت اور یورپی ملک کے سرکاری دورے کے موقع پر کہی۔

سوئٹزرلینڈ کی صدر ویولا ایم ہرڈ نے زیورخ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر انہیں خوش آمدید کہا۔

انہوں نے اس بات کا بطور خاص ذکر کیا کہ سوئٹزرلینڈ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے اولین مغربی ممالک میں سے ایک تھا۔ 74 برس قبل سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے چین ۔ سوئٹزرلینڈ تعلقات میں مستحکم پیشرفت ہوئی ہے۔

وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا کہ 2016 میں چینی صدر شی جن پھنگ اور سوئس رہنما نے چین ۔ سوئٹزرلینڈ جدیدسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلے اور تعاون نئی سطح پر پہنچے اور نئے نتائج برآمد ہوئے۔

چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین سوئٹزرلینڈ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم سٹریٹجک رہنمائی پر عمل کے علاوہ سیاسی باہمی اعتماد مزید گہرا کیا جا ئے، باہمی مفید تعاون کو وسعت دی جائے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو فروغ دیا جاسکے۔

سوئٹزرلینڈ میں چینی سفیر وانگ شی ٹنگ اور جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور دیگر عالمی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب چھن شو نے بھی ہوائی اڈے پر لی چھیانگ کا استقبال کیا۔

سوئٹزرلینڈ کے بعد لی چھیانگ آئرلینڈ کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔

عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین کلاؤس شواب، سوئس کنفیڈریشن کی صدر ایم ہرڈ اور آئرش وزیراعظم لیو ورا دکر کی دعوت پر چینی وزیراعظم لی چھیانگ یہ دورہ کررہے ہیں۔