• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور کانگو کا تعاون بڑھانے کا عزمتازترین

January 22, 2024

کنساشا (شِنہوا)  عوامی جمہوریہ کانگو کے صدر فیلکس شیسیکیڈی سے چینی صدر شی جن پھنگ کی خصوصی ایلچی شین یوئے یوئے نے ملاقات کی جنہوں نے صدر کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت کی تھی۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی نائب چیئرپرسن شین نے نئے صدر کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین۔ کانگو تعلقات میں پیشرفت کو چین بہت اہمیت دیتا ہے۔

شین نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر مشترکہ طور پر عملدرآمد، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کی بھرپور حمایت، باہمی فائدہ مند تعاون وسیع کرنے اور عوام سے عوام دوستی کے فروغ کا خواہشمند ہے۔

شین نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور چین ۔ افریقہ تعاون فورم فریم ورک میں اندر تبادلے و تعاون گہرا کرنے کو تیار ہے جس کا مقصد کانگو کے ساتھ ایک مضبوط اور زیادہ متحرک جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری قائم کرنا ہے۔

اس موقع پر کانگو کے صدر شیسیکیڈی نے اپنی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی ایلچی بھیجنے پر چینی صدر شی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے شین سے کہا کہ وہ اپنے چینی ہم منصب کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پہنچایں۔

صدر شیسیکیڈی نے کانگو اور اور چین کے درمیان "منصوبوں کے لئے وسائل" میں تعاون کے پیکیج میں ہونے والی پیشرفت کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ کانگو دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانگو ایک چین اصول پر سختی سے عمل پیرا ہے اور کان کنی جیسے اہم شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون وسیع کرنے کو تیار ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کو اعلی سطح پر لے جایا جاسکے۔