بیجنگ (شِںہوا) موسمیاتی تبدیلی بارے چینی خصوصی مندوب شئے ژین ہوا اور ان کے امریکی ہم منصب جان کیری کے درمیان کیلیفورنیا میں ہونے والی بات چیت کامیابی سے ختم ہوگئی۔
چینی وزارت حیاتیات و ماحولیات نے بتایا کہ فریقین نے بالی میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے سے متعلق جامع اور تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
وزارت نے کہا کہ فریقین نے موسمیاتی تبدیلی بارے دوطرفہ تعاون و اقدامات ، موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آف پارٹیز کانفرنس کے 28 ویں اجلاس کی کامیابی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے پر مثبت نتائج حاصل کیے۔