بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چین امریکہ سفارتی تعلقات کی 45ویں سالگرہ کے موقع پر بیان جاری کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سال 2024 چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کی 45 ویں سالگرہ ہے۔ یکم جنوری کو صدر شی جن پھنگ اور صدر جو بائیڈن نے اس موقع پر مبارکباد کے خطوط کا تبادلہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ سفارتی تعلقات کا قیام دوطرفہ اور بین الاقوامی تعلقات کی تاریخ میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ 45 سالوں سے، چین امریکہ تعلقات نے نشیب وفراز کا سامنا کیا اورایک طویل سفر طے کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق دوطرفہ تجارت 1979 میں 2ارب50کروڑ ڈالر سے بھی کم تھی جو2022 میں760 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئی ہے۔دو طرفہ سرمایہ کاری تقریباً صفر سے بڑھ کر 260 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور جڑواں صوبوں، ریاستوں اور شہروں کی تعداد 284ہوگئی ہے۔