• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ٹرمپ کا اپنے خلاف فرد جرم میں عائد الزامات سے انکارتازترین

June 14, 2023

واشنگٹن(شِنہوا) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف فرد جرم میں عائد الزمات کو مسترد کردیا ہے، جس میں انہیں خفیہ دستاویزات کو غلط طور پر ہینڈل کرنے کے 37 الزامات کا سامنا ہے۔ فرد جرم میں الزام لگایا گیا ہے کہ ٹرمپ 2021 میں وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد سرکاری راز غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھنے میں ملوث اور انہوں نے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی سازش کی۔ ٹرمپ نے کلاسیفائیڈ دستاویزات کو فلوریڈا میں واقع اپنی رہائش گاہ میں مختلف مقامات پربشمول بال روم، باتھ روم اور شاور، دفتر کی جگہ، اپنے بیڈروم اور ایک اسٹوریج روم میں رکھا،جو ایک فعال سماجی مقام تھا جہاں  دستاویزات کو ذخیرہ کرنے، قبضہ  یا بحث کے لیے رکھنےکی قانونی اجازت نہیں تھی۔ میامی کی  وفاقی عدالت میں، ٹرمپ کے وکیل ٹوڈ بلانچ نے جج کو بتایا کہ ہم یقینی طور پر قصوروار نہ ہونے کی درخواست داخل کرتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بے قصور ہیں اور استغاثہ کے ذریعے انہیں غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنایا گیا ہے کیونکہ وہ 2024 میں صدارتی  انتخاب لڑ رہے ہیں۔ اس موقع پر سینکڑوں لوگ سابق امریکی صدرکی  حمایت کے لیے عدالت کے باہر موجود تھے۔