• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نوول کرونا وائرس کے علاج کے پروٹو کولز میں روایتی چینی ادویات کے کردار پر گفتگوتازترین

January 10, 2023

بیجنگ (شِنہوا) نوول کرونا وائرس بارے چین کی تازہ ترین تشخیص اور علاج کے پروٹو کولز  شدید کیسز  میں علاج  کے لئے روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم) کے استعمال کے قیمتی تجربے کی مکمل عکاسی کرتے ہیں۔

روایتی چینی ادویات کی قومی انتظامیہ کے عہد یدار جیا ژونگ وو نے کہا نئے پروٹوکولز شدید کیسز بارے ہدف پر مبنی روایتی چینی ادویات بارے متعارف کروائے گئے ہیں۔جو بچوں کے لئے روایتی چینی ادویات بارے مکمل تھراپی کا حل پیش کرتے ہیں۔

جیا نے کہا کہ یہ انفیکشن کے مختلف مراحل میں متاثرہ بچوں میں نوول کرونا وائرس کی علامات کو واضح کرتے ہیں اور روایتی چینی ادویات کے متعلقہ نسخے اور ہدا یات دیتے ہیں۔

جمعہ کے روز نوول کرونا وائرس کے علاج اور تشخیص بارے 10واں ایڈ یشن جاری کیا گیا تھا اور یہ اب نوول کرونا وائرس کا علاج  روایتی درجہ دوم متعدی بیما ری کے طور پر کرتا ہے۔