• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ناسا کی جانب سے سونامی کا پتہ لگانے کے لیے نئے طریقہ کار کا تجربہتازترین

June 01, 2023

لاس اینجلس(شِنہوا)  امریکی خلائی ایجنسی  (ناسا) کے سائنس دان فضا میں پیدا ہونے والی گونج دار آوازوں سے  سونامی کا ایک نئے طریقے سے پتہ لگانے کے لیے کام کررہے ہیں۔  خطرات کا مشاہدہ  کرنے والی نئی ٹیکنالوجی، جسے گارڈین (جی این ایس ایس اپر ایٹموسفیرک ریئل ٹائم ڈیزاسٹر انفارمیشن اینڈ الرٹ نیٹ ورک) کہا جاتا ہے، پیسفک رنگ آف فائر میں لہروں کا پتہ چلانے  کے لیے جی پی ایس سگنلز کا استعمال کرتی ہے۔ نیا نظام ان سگنلزکواس بات کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کرتا ہے کہ آیا زمین پر کہیں سونامی  تو نہیں آرہی۔

گارڈین تیار کرنے والی جنوبی کیلیفورنیا میں ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کے ایک سائنس دان لیو مارٹائر نے کہا کہ اگرچہ نیویگیشن ٹولز عام طور پر آئنو اسفیرک خلل کو درست کرنے میں کام آتے ہیں لیکن سائنسدان انہیں قدرتی آفات سے زندگی بچانے والی خطرے کی گھنٹی کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔مارٹائر نے کہا کہ اس کو ایک غلطی کے طور پر درست کرنے کے بجائے، ہم اسے قدرتی آفات کے خطرے کو تلاش کرنے کے لیے ڈیٹا کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔