قاہرہ(شِنہوا) مصر میں چینی سفارت خانے نے جاپان کے فوکوشیما پلانٹ سے جوہری آلودہ پانی کو بحرالکاہل میں چھوڑنے کے فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ایک خود غرض اور غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیا جس سے عالمی خدشات نے جنم لیا ہے۔ جاپانی وزیر خارجہ یوشیماسا ہیاشی کے قاہرہ کے دورے کے موقع پر چینی سفارتخانے کے ترجمان لی ژی من نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جاپان کے اس اقدام کی چین کی جانب سے "سخت مخالفت اور شدید مذمت"کی گئی ہے۔
لی نے کہاکہ سمندر پوری انسانیت کی مشترکہ ملکیت ہیں، اور اس میں جوہری آلودہ پانی کو زبردستی خارج کرنا ایک انتہائی خود غرض اورغیر ذمہ دارانہ فعل ہے جس میں بین الاقوامی برادری کے عوامی مفادات کو نظر انداز کیاگیا ہے۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ مسئلہ ماحول، سمندر اور تمام لوگوں کی بھلائی کے تحفظ سے متعلق ہے چینی سفارت کار نے جاپان کے اس دعوے کی تردید کی کہ چین جاپان کے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کا واحد مخالف ہے۔