یروشلم(شِنہوا) وسطی غزہ میں فلسطینی عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں 21اسرائیلی فوجی مارے گئے، جو 109 روزہ جنگ میں اسرائیل کی فوج کے لیے مہلک ترین واقعہ ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ترجمان ڈینیل ہگاری نے منگل کو ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ فوجی پیر کو دو عمارتوں کو منہدم کرنے کے لیے دھماکہ خیز مواد تیار کر رہے تھے کہ عسکریت پسندوں نے ایک قریبی ٹینک پر راکٹ گرینیڈ سے حملہ کیا، جس سے دھماکہ خیز مواد کے قبل ازوقت پھٹنے کے نتیجے میں عمارتیں منہدم ہو گئیں اور عمارتوں کے اندراور باہر موجود فوجی ہلاک ہوگئے۔ ایک بیان میں فوج نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ریزرو فوجی تھے جن کی عمریں 22 سے 37 سال کے درمیان تھیں۔