• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عوامی جمہوریا کوریا کا درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ٹھوس ایندھن کے بیلسٹک میزائل کا تجربہتازترین

January 15, 2024

سیول(شِنہوا) عوامی جمہوریا کوریا (ڈی پی آرکے ) نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ٹھوس ایندھن سے چلنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس پر "ہائپر سونک مینیوور ایبل کنٹرولڈ وار ہیڈ" نصب تھا۔

سرکاری کوریائی سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے پیر کو بتایا کہ  گزشتہ روز کیے گئے تجربے  کا مقصد وار ہیڈ کی گلائیڈنگ اور مینیوورنگ کی خصوصیات اور نئے تیار کردہ ملٹی اسٹیج ہائی تھرسٹ ٹھوس ایندھن کے انجنز کے قابل اعتماد ہونے  کی تصدیق کرنا تھا۔

کے سی این اے  نے مزید کہا کہ ٹیسٹ فائر کسی بھی پڑوسی ملک کی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث نہیں تھا  اور نہ ہی  اس کا علاقائی صورتحال سے کوئی تعلق تھا۔