• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

عالمی لائسنسنگ انڈسٹری میں 2023 میں 4.6 فیصد اضافہتازترین

May 23, 2024

لاس ویگاس(شِنہوا)لائسنس یافتہ تجارتی سامان اورخدمات کی عالمی فروخت 2023 میں 356.5 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جو 2022 کے مقابلے میں 4.6 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بات لاس ویگاس  کے نیواڈا میں منعقدہ لائسنسنگ ایکسپو 2024 میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔

رپورٹ کےنتائج مارکیٹ معلومات کےمتعدد ذرائع کےساتھ ساتھ 45 ممالک اورسات بڑے جغرافیائی خطوں سےڈیٹارپورٹس سے اخذ کیے گئے ہیں۔عالمی برانڈ لائسنسنگ انڈسٹری کی معروف تجارتی ایسوسی ایشن لائسنسنگ انٹرنیشنل کے مطابق اس تجزیے میں دنیا بھر میں پھیلی 899 کمپنیوں کا مخصوص لائسنسنگ ڈیٹا شامل ہے۔ 

لائسنسنگ ایکسپو 2024 نے دنیا بھر سے ہزاروں سرکردہ خوردہ فروشوں، مینوفیکچررز اور لائسنس دہندگان کو اپنی طرف متوجہ کیاہے۔