• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شی کی جانب سے پارٹی سیلف۔ گورننس کو مسلسل فروغ دینے پر زورتازترین

January 10, 2023

بیجنگ (شِنہوا)کمیو نسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے  مکمل اور سخت پارٹی سیلف گورننس کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چئیر مین  شی نے ان خیالات کا اظہار کمیو نسٹ پارٹی آ ف چائنہ کے 20 ویں مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط معائنہ کے دوسرے مکمل اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آ ف چائنہ کی 20 ویں قومی کا نگریس میں کئے جا نے والے فیصلوں اور منصوبوں کی عملداری کو یقینی بنا نے پر بھی زور دیا۔