• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شنگھائی، فلمی شعبے کو فروغ دینے کے لئے 2 کروڑ یوآن کے کوپن جاریتازترین

January 13, 2023

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی نے 2 کروڑ یوآن (تقریباً 30 لاکھ امریکی ڈالرز) کے فلم ٹکٹ کوپن جاری کر نے کا اعلان کیا ہے  جس کا اجرا جمعرات سے شروع کردیا گیا ہے۔

تشہیرکا مقصد زیادہ سے زیادہ فلم دیکھنے والوں کو سینما گھروں کی طرف راغب کرنا اور فلم مارکیٹ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ایک مختص موبائل فون ایپلی کیشن کے ذریعے فلم ٹکٹ پر رہائشیوں کو فی ٹکٹ 20 یوآن کی رعایت ملے گی۔

تشہیر کے دوران شنگھائی بھر میں 330 سینما گھروں کا احاطہ کیا جائے گا اور اس سے 10 لاکھ صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔

آئندہ 2023 کے موسم بہار تہوار میں متعدد فلمیں ریلیزکی جائیں گی جن میں 2019 کی سائنس فکشن بلاک بسٹر فلم 'دی ونڈرنگ ارتھ' کا پریکوئل 'دی ونڈرنگ ارتھ ٹو' اور 'فل ریور ریڈ' شامل ہیں، جس کے ہدایت کارمعروف چینی فلم ساز ژانگ یمو ہیں۔