• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شام میں ایرانی سفیر کا سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کی جوابی کارروائی کا عزمتازترین

April 02, 2024

دمشق(شِنہوا) شام میں ایران کے سفیر حسین اکبری نے عزم ظاہر کیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کے حملے کا مساوی قوت  سے جواب دیا جائے گا۔

حسین اکبری نے ایرانی سفارت خانے کے قونصل خانے کی عمارت پر اسرائیلی میزائل حملے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس حملے میں ان کے پانچ ساتھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں  جب کہ ایرانی سفارت خانے کے دو محافظ زخمی ہوئے۔

حسین اکبری کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے واضح طور پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ بین الاقوامی تنظیمیں جن کا کام ان قوانین کو نافذ کرنا ہے، آخرکار وہ کب کارروائی کریں گی؟ 

ایرانی سفیر نے انتباہ جاری کیا کہ ایران، اسرائیل کے اقدامات پر خاموزنہیں بیٹھے گا اور مساوی طاقت سے جوابی کارروائی کرے گا۔

اکبری نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے اقدامات کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہم اسی شدت کے ساتھ جواب دیں گے۔

میزائل حملے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے والے شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بلاجواز قرار دیا۔

مقداد کا کہناتھا "ہم قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور سفارتی مشنز پر اس قسم کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔"