• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سی آئی آئی ای ترقی کے مواقع اور قابل اعتماد تعاون پیش کررہی ہے:روسی کاروباری رہنماتازترین

November 07, 2023

ماسکو(شِنہوا) روس-ایشین بزنس کونسل کے چیئرمین میکسم کزنیتسوف نے کہا ہے کہ چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) ایک برانڈ بن گیا ہے۔ اعتماد اور معیار کا دوسرا نام یہ ایونٹ اپنے تمام شرکاء کو نمواور ترقی کے مواقع فراہم کر رہاہے۔

شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کزنیتسوف نے کہا کہ ہزاروں نمائش کنندگان اور خریدار ایکسپو میں نئے کاروباری روابط قائم کر سکیں گے اور یہ نئے تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری منصوبوں کی ترقی کی بنیاد بنے گا۔

روسی کاروباری رہنما نے کہا کہ روس-ایشین بزنس کونسل کے بہت سے ممبران سالانہ ایکسپو میں شرکت کررہے ہیں جہاں وہ اپنی مصنوعات کی نمائش اور نئے کاروباری روابط قائم کر سکیں گے۔ کزنیتسوف نے کہا کہ چین اپنی اعلیٰ ترقی کے محرکات اور کھلے پن کی پالیسی کی وجہ سے کئی سالوں سے روس کے لیے کلیدی منڈیوں میں سے ایک رہا ہے۔

چین کے مشرقی شہرشنگھائی میں لوگ چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کے الیکٹرونک پوسٹر کے پاس سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)

انہوں نے کہا کہ چینی معیشت کی شرح نمو 2023 میں بھی عالمی اوسط سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ یہ چین کے ترقیاتی ماڈل کو کئی ممالک کے لیے زیادہ پرکشش بناتا ہے، جن میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے(بی آر آئی) میں حصہ لینے والے ممالک بھی شامل ہیں۔