• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سلامتی کونسل نے الشباب پر پابندیوں کی تجدید اور صومالی حکومت پر ہتھیاروں کی پابندی ختم کردیتازترین

December 02, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کی  سلامتی کونسل نے صومالیہ میں الشباب پر پابندیوں کی تجدید اور صومالی حکومت پر عائد ہتھیاروں کی پابندی ہٹانے کے لیے دو الگ الگ قراردادیں منظور کرلیں۔ قرارداد 2713 میں 15 دسمبر 2024 تک الشباب پر پابندیوں  کی تجدید کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں سمندری راستے سے غیر قانونی ہتھیاروں کی درآمد ، چارکول کی برآمد اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات کے اجزاء پر پابندی  بھی شامل ہے۔  قرارداد  سے 15 جنوری 2025 تک ماہرین پینل کے مینڈیٹ کی تجدید  بھی کردی گئی ہے جو پابندیوں کی کمیٹی کی مدد کرتا ہے۔

قرارداد کے حق میں سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے 14 نے  ووٹ دیا۔ فرانس نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

سلامتی کونسل نے صومالی حکومت پر ہتھیاروں کی پابندی ختم کرنے کی قرارداد  بھی متفقہ طور پر منظور کر لی۔