• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

روس میں گزشتہ 3 روز کے دوران آگ نے 1 لاکھ ہیکٹر جنگلات کو جلادیاتازترین

August 25, 2022

ولادی واستک (شِنہوا) روس کے جنگلات میں لگنے والی آگ پھیلتی جارہی ہے اور جمعرات تک اس نے تقریباً 1 لاکھ 10 ہزار ہیکٹر (1 ہزار 100 مربع کلومیٹر) پر جنگلات کو جلادیا تھا۔

خبررساں ادارے تاس کی ایک رپورٹ مطابق جنگل میں آگ لگنے کے مجموعی طور پر 126 واقعات ہوئے اور گزشتہ 3 روز میں جنگل کی آگ سے متاثرہ علاقے میں 8 ہزار ہیکٹر اضافہ ہوا۔

مشرق بعید کے خطے کی جمہوریہ سخا (یاکوتیا) سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے جہاں تقریباً 75 ہزار ہیکٹر جنگلات آگ کی لپیٹ میں ہیں ۔ جمہوریہ کومی اور ریازان اور مغربی روس میں نیزنی نووگورود اوبلاست کو بھی جنگل کی آگ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جنگلات میں لگنے والی آگ کا دھواں دارالحکومت ماسکو پہنچا ہے جس سے شہر میں حد نگاہ محدود ہوگئی ہے۔

روسی صدر ولادی میر پوتن نے علاقائی حکام سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کے یورپی حصے اور اس کے مشرق بعید میں جنگلات میں لگی آگ بڑھنے کا خدشہ ہے ۔

تاس کے مطابق آگ بجھانے کے لئے 5 ہزار سے زائد افراد بھیجے گئے ہیں۔