• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس باضابطہ طور پر یورپین آرمز کنٹرول معاہدے سے الگ ہوگیاتازترین

November 07, 2023

ماسکو(شِنہوا)  روس نے یورپ میں روایتی مسلح افواج کے معاہدے (سی ایف ای) سے باضابطہ طور پر دستبرداری اختیار کر لی ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے منگل کو اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ 7 نومبر 2023 کو رات بارہ بجے تک سی ایف ای سے ہماری جانب سے2007 میں معطل کردہ  دستبرداری کا عمل مکمل کرلیاگیا ہے، اس طرح سے  بین الاقوامی قانونی دستاویز ہمارے لیے آخر کار تاریخ کا حصہ بن گئی ہے۔

بیان میں  مزید کہا گیا ہے کہ فی الحال نیٹو ممالک کے ساتھ ہتھیاروں کے کنٹرول کے معاہدوں کو ختم کرنے کا امکان نہیں ہے۔