• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جنوبی ممالک کے مابین تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے:چینتازترین

January 22, 2024

کمپالا(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے لیو گوژونگ نے  یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں منعقدہ  تیسرے جنوب سربراہ اجلاس میں شرکت کی اور تقریر کرتے ہوئے جنوبی ممالک کے درمیان تعاون کو آگے بڑھانے اور عالمی سطح پرگورننس کے نظام میں اصلاحات پر زور دیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم لیو گوژونگ نے کہا کہ اس سال گروپ آف 77 کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اور گزشتہ چھ دہائیوں کے دوران، عالمی سطح پر جنوبی ممالک  نے برابری، باہمی اعتماد، باہمی فائدے، یکجہتی اور باہمی مدد کے صحیح راستے پر پیش رفت کی ہے۔

لیو نے کہا کہ آزادی  دنیا کے جنوبی ممالک کی واضح سیاسی خصوصیت ہے جبکہ اتحاد کے ذریعے طاقت کا حصول  ان کی شاندار روایت ہے ، ترقی اور احیاء  ان  کا تاریخی مشن اورشفافیت و انصاف ان کا مشترکہ طرز عمل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایک صدی میں نظر نہ آنے والی دنیا کی تبدیلیاں تیزی سے سامنے آ رہی ہیں اور دنیا کے جنوبی ممالک  کو ایک پیچیدہ بیرونی ماحول کا سامنا ہے۔ انہوں نے جدیدیت کی راہ تلاش کرنے کے لیے مزید کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ممالک کے درمیان  تعاون کو اعلیٰ سطح پر فروغ دیتے ہوئے عالمی گورننس سسٹم کی اصلاح میں فعال طور پر حصہ لینا اور ترقی کے لیے ایسی عالمی شراکت داری کووسعت دینا ناگزیر ہے جو متحد، مساوی، متوازن اور سب کے لیے فائدہ مند ہو۔