سڈنی (شِنہوا) جمہوریہ نورو نے ایک چین کے اصول کو تسلیم کرتے ہوئے تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنےکا اعلان کیا ہے۔
پیر کو فیس بک پر ایک پوسٹ میں نورو کی حکومت نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی قرارداد 2758 کی پیروی کرے گی جو عوامی جمہوریہ چین کو پورے چین کی نمائندگی کرنے والی واحد قانونی حکومت کے طور پر تسلیم کرتی ہے اور تائیوان کو چین کی سرزمین کا ایک ناقابلِ تقسیم حصہ تسلیم کرتی ہے۔
حکومت نے کہا کہ نورو اب تائیوان کے ساتھ کوئی سرکاری تعلقات یا سرکاری تبادلے نہیں کرے گا۔
پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ نورو کے صدر ڈیوڈ اڈیانگ اس سلسلے میں پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس میں ایک بیان دیں گے اور مقامی ٹیلی ویژن اور ریڈیو چینلز پر قومی خطاب کریں گے۔