ٹوکیو (شِنہوا) چین کے وزیر ماحولیات نے جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو سنجیدگی کے ساتھ پورا کرے، دوسرے شراکت داروں کے ساتھ مکمل مشاورت کرتے ہوئے جوہری آلودہ پانی کو سائنسی اور ذمہ دارانہ طریقے سے ٹھکانے لگائے۔
چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان 24ویں سہ فریقی ماحولیاتی وزراء کے اجلاس کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر ماحولیات ہوآنگ رون چھیو نے کہا کہ جوہری آلودہ پانی کو ٹھکانے لگانے سے عالمی سمندری ماحولیاتی نظام اور صحت عامہ کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے۔
یہ اجلاس جاپانی شہر ناگویا میں جمعہ سے ہفتہ تک منعقد ہوا۔
ہوآنگ نے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ جاپان کو فوری طور پر ایک طویل مدتی بین الاقوامی نگرانی کا طریقہ کار قائم کرنا چاہیے جس میں متعلقہ پڑوسی ممالک شامل ہوں تاکہ عالمی سمندری ماحولیاتی نظام کو مؤثر طریقے سے محفوظ کیا جا سکے۔