ٹوکیو(شنہوا) ٹوکیو اور مشرقی اور وسطی جاپان کے اسٹیشنوں کے درمیان شنکانسن بلٹ ٹرین بجلی کی بندش کی وجہ سے جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی نے کہا کہ ٹوکیو سے سینڈائی، ٹوکیو سے نیگاٹا، اور ٹوکیو سے ناگانو کے درمیان مقامی وقت کے مطابق صبح 10بجے کے قریب کل تین ریلوے لائنیں معطل کر دی گئیں۔
کمپنی نے کہا کہ شنکانسن لائنوں پر اوور ہیڈ تاروں میں ڈھیلے پن کی وجہ سے جھکاو آنے کے باعث ٹرین سروسز متاثر ہو رہی تھیں۔
ریلوے لائنوں کی بحالی کے بارے میں تاحال واضح نہیں کیا گیا ہے۔