• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان بحیرہ جنوبی چین کے علاقے کو غیر مستحکم نہ کرے:چینتازترین

November 17, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان نے جاپان پر زور دیا کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں مشکلات  پیدا نہ کرے۔

جاپان اور فلپائن کے درمیان سیکورٹی تعاون کی کوششوں کے حوالے سے  وزارت کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے گزشتہ روز  ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے کسی تیسرے ملک کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے اور نہ ہی علاقائی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہونا چاہیے۔

ژانگ نے خطے کے ممالک اور بین الاقوامی برادری کو اس حقیقت سے آگاہ کیا کہ جاپان تیزی سے ایشیا پیسفک خطے میں عدم استحکام کا باعث بنتا جا رہا ہے اور دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ژانگ نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں، جاپان نے اپنے امن پسند آئین اور اس کی خصوصی طور پر دفاعی پالیسی کی خلاف ورزی کی ، اور ہتھیاروں اور ساز و سامان مسلسل برآمد کیا ہے، جو کہ فوجی توسیع کے راستے پر گامزن ہے، ژانگ نے مزید کہا کہ جاپان نے بحیرہ جنوبی چین میں حالات کو غیر مستحکم کرنے کے لیے شراکت داروں کو ترغیب دینے کی بھی کوشش کی۔

ژانگ نے کہا کہ ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوجی اور سلامتی کے معاملات پر بات کرے اور احتیاط سے کام لے اور علاقائی امن اور استحکام کے لیے زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرے۔