• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تھائی لینڈ کا یکم مارچ سے چینی شہریوں کے لیے ویزا کی شرائط ختم کرنے کا اعلانتازترین

January 02, 2024

بنکاک(شِنہوا)تھائی لینڈ یکم مارچ سے چینی شہریوں کے لیے ویزا کی شرائط کو مستقل طور پر  ختم کر دے گا۔

تھائی وزیر اعظم سٹریتھا تھاوسین نے منگل کو    گورنمنٹ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تھائی لینڈ نے پہلے چین سے آنے والے سیاحوں کو عارضی ویزا چھوٹ دی تھی  جو 29 فروری 2024 کو ختم ہونی ہے تاہم  متعلقہ چینی حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد تھائی لینڈ حکومت نے اب مارچ سے چینی شہریوں کے لیے مستقل ویزا فری پالیسی اپنانے کا انتخاب کیا ہے۔

  انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف تھائی لینڈ کی سیاحت کی صنعت کو فروغ ملے گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات میں مزید بہتری بھی ہوگی۔