• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترک فورسزنے شمالی عراق میں پی کے کے کے 6 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیاتازترین

November 13, 2023

انقرہ(شِنہوا)ترک سیکورٹی فورسز نے شمالی عراق میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے چھ عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

ترک وزارت دفاع نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ پی کے کے  کے ارکان کو ایک فضائی کارروائی کے ذریعے ہاکورک کے علاقے میں "نیوٹرلائزڈ" کیا گیا ۔

ترک حکام اکثر اپنے بیانات میں "نیوٹرلائزڈ" کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ مبینہ "دہشت گردوں" نے یا تو ہتھیار ڈال دیے، مارے گئے یا پکڑے گئے ہیں۔