استنبول(شِنہوا) ترک انسداد دہشت گردی پولیس نے استنبول میں ایک کارروائی کے دوران داعش سے وابستہ 17 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
اخلاص نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس نے نو اضلاع میں غیر ملکیوں کے خلاف چھاپے مارے جن پر شبہ ہے کہ وہ داعش کے شدت پسندوں سے تعلق رکھتے اور گروپ کے نظریے کے مطابق تربیت فراہم کرتے ہیں۔
پولیس نے 17 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر بڑی مقدار میں دستاویزات اور ڈیجیٹل مواد قبضے میں لے لیا۔