• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بی آر آئی بحرالکاہل کے جزائر پر مشتمل ممالک کی ترقی کے لیے بہترین مواقع لائے گا: چینی ایلچیتازترین

November 13, 2023

آواروا(شِنہوا) بحرالکاہل کے جزائر پر ممشتمل ممالک کے امور سے متعلق چین کے خصوصی ایلچی چھیان بو نے کہا ہے کہ  اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون بحرالکاہل کے ان  ممالک کی ترقی کے لیے بہترین مواقع فراہم کرے گا۔

کوک جزائر میں بحرالکاہل جزائر فورم کے رہنماؤں کے 52ویں اجلاس کے ڈائیلاگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے  چھیان نے بحرالکاہل کے جزائر کے ممالک کے حوالے سے چین کی پالیسی اور اکتوبر میں بیجنگ میں منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے  فیصلوں سے آگاہ کیا، خاص طور پر چین کے آٹھ بڑے اقدامات پر روشنی ڈالی جو اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو مشترکہ طور پر تعمیر کرنے سے جزیرے کے ممالک کے لیے 2050 کی حکمت عملی برائے بلیو پیسیفک براعظم پر عملدرآمد کرنے کے حوالے سے بڑے مواقع حاصل ہوں گے۔

چینی سفیر نے بتایا کہ ان کا ملک بیرونی دنیا کے لیے اعلیٰ سطح کے اقتصادی  کھلے پن کے لیے پرعزم رہے گا اور بی آر آئی فریم ورک کے تحت بحرالکاہل کے جزائر پر مشتمل کے ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔