• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بنگلہ دیش میں 10 میں سے 9 بچوں کو ہرماہ گھریلو تشدد کا سامنا ہے ،یونیسفتازترین

June 14, 2024

ڈھاکہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں ایک سے 14 سال کی عمر کے ہر دس میں سے نوبچوں کو گھر کی دیکھ بھال کرنیوالوں کی طرف سے  تشدد کا سامنا ہے جس سے 4 کروڑ 50 لاکھ بچے متاثر ہو رہے ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے 4 کروڑ بچے  یا اس عمر کے 10 میں سے6 بچوں کو گھر میں نفسیاتی جارحیت یا جسمانی سزا  تواتر سےبرداشت کرنا پڑتی ہے۔ان میں سے 33 کروڑ بچوں کو جسمانی سزا دی جاتی ہے۔

یونیسف کے بنگلہ دیش میں نمائندہ شیلڈون یٹ نے کہا ہے کہ ہر بچے کومحفوظ اور پرورش کیلئے سازگار ماحول میں بڑھنے کاحق حاصل ہے۔بنگلہ دیش کی حکومت کے ساتھ اپنی شراکت داری اور کمیونٹی کی زیر قیادت نقطہ نظر کے ذریعے ہم خاندانوں کو مضبوط بنانے میں سرمایہ کاری کر کے 1 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ بچوں اور خواتین کو تشدد اور نقصان  سے بچانے میں اہم پیش رفت کر رہے ہیں۔