• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بلغاریہ میں غیرقانونی تارکین وطن افراد سے بھری بس روکنے کی کوشش کے دوران 2 پولیس اہلکار ہلاکتازترین

August 25, 2022

صوفیہ(شِنہوا)بلغاریہ میں غیر قانونی تارکین وطن افراد کو لے جانیوالی بس روکنے کی کوشش کے دوران 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزارت داخلہ نےجمعرات کے روز بتایا کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 5 بجے (صبح 7 بجےپاکستانی وقت) پر بلغاریہ کے ساحلی شہر برگاس میں پیش آیا۔

وزارت نے بتایا کہ بس نے ایک پولیس کار کو ٹکر ماری جو اسے روکنے کی کوشش کررہی تھی اور کار کے اندرموجود 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

بس میں سوار کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا ہے۔

بلغاریہ کے نیشنل ٹیلی ویژن کے مطابق بس میں 47 یا 48 تارکین وطن افراد سوار تھے ۔ ان کی شہریت کی تصدیق ابھی تک نہیں ہو سکی۔

حادثےکی وجہ کا بھی تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔