• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایران و ترکیہ کے صدور کا ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیالتازترین

April 01, 2024

تہران(شِنہوا)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور انکے ترکیہ کے ہم منصب رجب طیب ایردوان کے مابین ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور غزہ کے بحران سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا گیاہے۔

ایرانی صدر کے دفتر کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بیان کے مطابق ابراہیم رئیسی نے اپنے ترک ہم منصب کو ٹیلی فون کیا ۔دوران گفتگو انہوں نے کہا دونوں فریقین کو سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ایران کی طرف سے  توانائی کے شعبے میں ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تہران-انقرہ تعاون دونوں ممالک کے مفادات کے تحفظ اور مسلم دنیا میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے مابین تنازعہ کے حوالے سے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران ساحلی پٹی میں فوری جنگ بندی کے مطالبہ پر مبنی قرارداد کی منظوری کے باوجود اسرائیل غزہ میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھ کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی  کا مرتکب ہورہا ہے۔

ایران کے صدر نےمسلم ممالک کے درمیان اسلامی تعاون تنظیم کے علاوہ دیگر علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے فریم ورک کے تحت زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی، تعاون اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا تاکہ غزہ کے لوگوں کی مدد اور پٹی میں انسانی امداد پہنچائی جاسکے۔

اس موقع پر ترکیہ کے صدر نے جنوری کے آخر میں رئیسی کے دورہ انقرہ کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کی پاسداری اور ان پر عمل درآمد کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔