• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی ایوان نمائندگان نے قرض کی حد معطل کرنے کا بل منظور کرلیاتازترین

June 01, 2023

نیویارک(شِنہوا)امریکی ایوان نمائندگان نے وفاقی حکومت کی قرض کی حد کو یکم جنوری 2025 تک معطل کرنے کے بل کی منظوری دے دی ہے۔

 کانگریس میں پیش کیے جانے کے بعد امریکی قانون سازوں نے 117 کے مقابلے میں 314 ووٹوں سے بل کی منظوری دی۔

2023 کے مالیاتی ذمہ داری ایکٹ کے عنوان سے، اس ایکٹ کی  سینیٹ سے منظوری  اور صدر جو بائیڈن کی جانب سے توثیق کی ضرورت ہے تاکہ حکومتی قرض پر تاریخی ڈیفالٹ سے بچا جا سکے۔    بائیڈن نے ایوان سے ایکٹ کی منظوری کے بعد ایک بیان میں کہاکہ وہ سینیٹ سے اسے جلد سے جلد منظور کرنے کی درخواست کرتے ہیں تاکہ وہ اسے قانون کی شکل دینے کے لیے دستخط کرسکیں۔