واشنگٹن (شِنہوا) امریکی ایوان نمائندگان نے حکومتی شٹ ڈاؤن کی آخری تاریخ سے چند دن قبل سٹاپ گیپ بل منظور کر لیا،جسے غور کے لیے سینیٹ کو بھیج دیاگیا ہے۔
ایوان نمائندگان نے 95 کے مقابلے میں 336 ووٹوں سے قلیل مدتی فنڈنگ منصوبے کی منظوری دی، قدامت پسند ریپبلکن نے بل کی مخالفت کی اور ڈیموکریٹس نے اس کی منظوری کے لیے ریپبلکنز کا ساتھ دیا۔
یہ بل، جس کی جمعہ کی شام شٹ ڈاؤن کی آخری تاریخ سے تقریباً تین دن پہلے منظوری دی گئی ہے سے کچھ ایجنسیوں اور پروگرامز کے لیے 19 جنوری 2024 تک اور دیگر کو 2 فروری تک فنڈز فراہم ہوسکیں گے۔