واشنگٹن(شِنہوا)امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے مشرقی شام میں ایران کے زیر استعمال دو تنصیبات پرحملےکیے۔
ایک بیان میں آسٹن نے کہا کہ حملوں میں ایران کے پاسدارانِ انقلاب اور اس سے منسلک گروپوں کے زیر استعمال دو تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو صدر جو بائیڈن کی ہدایت پر کیے گئے۔
آسٹن نے کہا کہ یہ حملے " دفاعی" نوعیت کے تھے اور ان کا مقصد عراق اور شام میں امریکی اہلکاروں کے خلاف ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا گروپوں کی جانب سے 17 اکتوبر کو شروع ہونے والے مسلسل حملوں کا جواب دینا تھا جوزیادہ تر ناکام رہے۔