• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ نے تائیوان کو کسی بھی وقت چھوڑنے کا منصوبہ بنایالیا ہے:ترجمان چینی مین لینڈتازترین

June 14, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے تائیوان کو کسی بھی وقت چھوڑنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران تائیوان سے اپنے شہریوں کو نکالنے کے امریکی منصوبے کے بارے میں غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے جواب میں کیا۔

ژو نے کہا کہ کافی عرصے سے، کچھ امریکی سیاست دانوں نے آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے زبانی دعوے کیے ہیں لیکن درحقیقت، وہ تائیوان کو مسلسل اسلحہ بیچ کر اشتعال انگیزی کر رہے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ نام نہاد "انخلاء کا منصوبہ" سب پر واضح کرتا ہے کہ امریکہ نے تائیوان کو صرف چین پر قابو پانے کے لیے ایک آلے کے طور پر استعمال کیا اور وہ اسے کسی بھی وقت  تنہا چھوڑ دے گا۔

ژو نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ "امریکہ فرسٹ" کے نظریے پر عمل پیرا رہا ہے جو اپنے مفادات کے لیے دنیا میں تقسیم اور تصادم کو ہوا دے رہا ہے۔عراق ہو، شام ہو یا افغانستان، امریکہ نے صرف وہاں سے نکل کر لوٹ مار کی، ممالک کو انتشار اور لوگوں کو بدحالی کا شکار کیا،ترجمان نے مزید کہا کہ اب امریکہ تائیوان میں اپنی غلطیاں دہرانا چاہتا ہے۔