• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ میں رواں سیزن میں فلو سے 2کروڑ50لاکھ افراد بیمار ہوئے:سی ڈی سیتازترین

January 21, 2023

لاس اینجلس(شِنہوا) امریکہ میں رواں سیزن کے دوران اب تک کم از کم فلو سے 2کروڑ50لاکھ افراد بیمار ہوئے، 2لاکھ 70ہزار اسپتالوں میں داخل اور17ہزار اموات ہوچکی ہیں۔

امریکی مرکز برائے امراض کنٹرول وتدارک( سی ڈی سی)  کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 14جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں فلو کی وجہ سے 6ہزار300 سے زیادہ افراد اسپتالوں میں داخل ہوئے۔

اس ہفتے انفلوئنزا سے بچوں کی چھ اموات رپورٹ ہوئیں، رواں سیزن میں اب تک 85  بچے فلو سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ 

سی ڈی سی نے عوام پر زور دیا کہ وہ انفیکشن اور سنگین صورتحال سے بچنے کے لیے فلو کی ویکسین لگوائیں۔