بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اسکے تائیوان خطے کے ساتھ خود مختار حیثیت میں یا سرکاری نوعیت کے کسی بھی معاہدے پر بات چیت یا دستخط کرنے سے گریز کرے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار باقاعدہ پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کیا جس میں کہا گیا تھا کہ تائیوان جمعرات کو امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کرے گا اور مستقبل میں ایک جامع آزاد تجارتی معاہدے تک پہنچ سکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین اپنے تائیوانی علاقے اور چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کی سرکاری بات چیت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ماؤ نے مزید کہا کہ اس میں خود مختار حیثیت یا سرکاری نوعیت کے کسی بھی معاہدے پر گفت و شنید یا دستخط کرنا شامل ہے۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکی اقدام ایک چین کے اصول اور تین دوطرفہ بیانات اور تائیوان کے ساتھ صرف غیر سرکاری تعلقات رکھنے کے امریکہ کے اپنے عہد کی خلاف ورزی ہےماؤ نے کہا کہ چین نے کئی بار امریکہ کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایا ہے۔