واشنگٹن (شِنہوا) امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس نیو ہیمپشائر پرائمری سے صرف دو دن قبل 2024 کی صدارتی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں جنہوں نےسابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی ہے۔
انہوں نےایکس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ ہمارے پاس فتح کا کوئی واضح راستہ نہیں ہے۔
ویڈیو میں ڈی سینٹیس نے کہا کہ وہ ٹرمپ کی حمایت کر رہے ہیں کیونکہ یہ "واضح ہو گیا ہے" کہ "ریپبلکن پرائمری ووٹرز کی اکثریت ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور موقع دینا چاہتی ہے۔
ڈی سینٹیس کا اعلان آئیووا کاکسز میں ٹرمپ سے 30 فیصد پوائنٹ کی شکست کے چند ہی دنوں بعد آیا۔ ٹرمپ 51 فیصد کے ساتھ آگے تھے اور ڈی سینٹیس 21 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔