• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کے خصو صی نما ئندے کی جانب سے لیبیا کی بین الاقوامی حما یت پر زورتازترین

January 24, 2023

تریپو لی (شِنہوا)لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے عبد العئی باتھیلی نے لیبیا کو اس کے بحران پر قابو پانے میں مدد کے لیے عالمی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔

باتھیلی نے لیبیا کے دارالحکومت تریپولی میں عرب وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کے بعد ان خیا لات کا اظہار کیا۔

اس اجلاس میں مشترکہ تحفظات کے امور پر تبا دلہ خیال کیا گیا۔

باتھیلی  نے ٹویٹ میں کہا کہ میں لیبیا کے ہمسایوں سمیت عا لمی شراکت داروں پر زور دیتا ہوں کہ یک آواز ہو کر اس معاملہ کو اٹھائیں اور طویل مدتی بحران پر قابو پانے کے لئے اپنے تعاون میں اضافہ کریں۔

انہوں نے لیبیا کی تمام جماعتوں پر بھی زور دیا کہ مشترکہ طور پر آ گے بڑھیں اور اپنے اختلافات کے حل کے لئے راستے تلا ش کریں۔

اس عمل سے اقوام متحدہ کا فعال رکن ہونے کے طور پر لیبیا افریقی۔عرب ملک ہو نے کے ناطے قا ئدا نہ کردار ادا کر سکتا ہے۔