کابل(شِنہوا)افغان سیکورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ ننگرہار میں داعش (آئی ایس) تنظیم کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارکر دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
افغانستان کی بختار نیوز ایجنسی نے جمعہ کو مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملک کی انسداد انٹیلی جنس ایجنسی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) کے اہلکاروں نے جمعرات کی رات واچ تنگی کے علاقے میں مسلح گروپ کے ٹھکانے پر دھاوا بول دیا جس میں داعش کے ایک کمانڈر سمیت دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
افغان نگران حکومت نے داعش کو ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے جنگ زدہ ایشیائی ملک میں مسلح مخالفین کو کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔