• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسپیس ایکس نے مزید 22 سٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیےتازترین

April 02, 2024

لاس اینجلس(شِنہوا) امریکہ کی نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے مزید 22 سٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیے ہیں۔

اسپیس ایکس کے مطابق سیٹلائٹس کو فالکن 9 راکٹ کے ذریعے پاکستانی وقت منگل کی صبح 7بج کر 30 منٹ پر کیلیفورنیا میں وینڈین برگ اسپیس فورس بیس سے خلا میں روانہ کیاگیا۔ فالکن 9 کی پہلی منزل کا بوسٹر بحر الکاہل میں کھڑے  ڈرون شپ پراترگیا۔ کمپنی نے بعد میں 22 سیٹلائٹس کے مقررہ مدار میں داخل ہونے کی تصدیق کی۔اسپیس ایکس کے مطابق، سٹار لنک ان مقامات پر تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات فراہم کرے گا جہاں تک رسائی ناقابل بھروسہ ، مہنگی یا مکمل طور پر دستیاب نہیں ہے۔