غزہ (شِنہوا)اسرائیلی فوج کے درجنوں اہلکاروں نے بدھ کوغزہ شہرکے الشفا ہسپتال میں شدید گولہ باری کے دوران کارروائی کی۔ شِنہوا کو بھیجے گئے ایک پریس بیان میں، غزہ کی وزارت صحت میں فارماسیوٹیکل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے باضابطہ طور پر ایک فون کال کے ذریعے ہسپتال کو مطلع کیا کہ کارروائی کی جا رہی ہے اوریہ کہ لوگ کھڑکیوں، بالکونیوں یا دروازوں تک نہ آئیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ انٹیلی جنس معلومات اور آپریشنل ضرورت کی بنیاد پر الشفا ہسپتال کے اندر ایک مخصوص علاقے میں حماس کے خلاف ایک صحیح آپریشن کر رہی ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان، اشرف القدرہ نے کہا کہ ایسی کوئی وجہ نہیں ہے جس کے لیے ہسپتال کے اندر فائرنگ کی ضرورت ہو کیونکہ وہاں مزاحمت کی کوئی صورت نہیں ہے، اوریہ کارروائی قبضہ گیر افواج کی جانب سے کمپلیکس میں موجود لوگوں کے خلاف دہشت گردی ہے۔