• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیلی حملوں اور ایندھن ختم ہونے سے شمالی غزہ میں تمام ہسپتال بند ہو گئےتازترین

November 13, 2023

غزہ (شِنہوا) اسرائیلی حملوں اور جنریٹرز چلانے کے لیے درکار ایندھن ختم ہونے کے نتیجے میں شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی ہسپتال بند ہو گئے ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیلی حملوں اور ایندھن کے ختم ہونے کی وجہ سے الاہلی ہسپتال کے علاوہ تمام ہسپتالوں میں خدمات کی فراہمی بند ہوگئی ہے اور یہ کہ الاہلی ہسپتال  میں بھی خدمات محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الشفا میڈیکل کمپلیکس میں آخری جنریٹرکا ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے کم از کم پانچ نوزائیدہ بچوں اور سات دیگر مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر گردے کےمریضوں کے لیے ڈائیلاسز کی سہولت باقی نہ رہی تو ان کی گھنٹوں کے اندر موت واقع ہوسکتی ہے۔