• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل نےغزہ کے الشفاء ہسپتال سے افواج کو واپس بلا لیاتازترین

April 01, 2024

یروشلم(شِنہوا) اسرائیل نے دو ہفتوں  کے بعد غزہ کے الشفاء ہسپتال سے اپنی افواج کو واپس بلا لیا ہے۔

شمالی غزہ میں واقع یہ میڈیکل کمپلیکس بھوک سے متاثرہ  ہزاروں مریضوں اور بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ  ہے جسے اسرائیل نے ٹینکوں اور فضائی حملوں سے نشانہ بنایا۔ غزہ میں اسرائیل کے تقریباً چھ ماہ سے جاری حملے کے آغاز کے بعد سے دوہفتے قبل ہسپتال پر کیا گیا یہ دوسرا بڑا حملہ تھا۔  اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ کارروائی کے دوران، فوجیوں نے عسکریت پسندوں کو قریب سے کیے گئے مقابلوں میں ہلاک کیا، پورے ہسپتال میں متعدد ہتھیار اور انٹیلی جنس دستاویزات موجود تھیں۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس کے مطابق اسرائیلی کارروائی کے آغاز سے اب تک الشفا ہسپتال میں کم از کم 21 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔